پاکستان

عورت مارچ کا انعقاد، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور میں عورت مارچ منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،عورت مارچ میں نامناسب بینرز، پمفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں: درخواست گزار کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں عورت مارچ نکالنے کا اقدام کیا جا رہا ہے جس کو روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے یہ درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں عورت مارچ منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،عورت مارچ میں نامناسب بینرز، پمفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔اسلام اور آئین میں خواتین کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں،عورت مارچ سے معاشرے میں فحاشی پھیلنے کا خدشہ ہے۔عورت مارچ سے معاشرے میں بدامنی اور نفرت پیدا ہوگی ۔ گزشتہ سال اسلام آباد عورت مارچ کے پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ،آئین اور قانون عورت مارچ جیسے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دیتے۔ درخواست میں مؤقف ڈپٹی کمشنر لاہور کو عورت مارچ روکنے کیلئے درخواست بھی دی ہے۔ ڈرخواست میں استدعا دی گئی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔عدالت حکومت کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button