پاکستان

عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ فوری چھوڑنے کی ہدایت کس نے کی؟

دونوں عہدیداران آئی پی پی کے وجود میں آنے سے قبل عہدوں پر تعینات تھے' صدر عبدالعلیم خان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی ہدایات کی گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور معاون خصوصی نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی جانب سے دونوں کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button