پاکستان

عون چوہدری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بے حیائی کا پردہ چاک کر دیا

عمران خان بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے' سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے: عون چوہدری

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری نے سابق پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بے حیائی کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماء عون چوہدری نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہرعلی کی بطورچیئرمین پی ٹی آئی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، وہ پارٹی کے کسی اہل شخص کوپارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔ عون چوہدری کا کہنا تھاکہ ملک میں شرپھیلانے اور اداروں سے تصادم کرنے والے کے خلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button