پاکستان

عون چوہدری کی نوازشریف سےملاقات ،وضاحتی بیان جاری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پارٹی رہنما عون چوہدری کی ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پارٹی رہنما عون چوہدری کی ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ آئی پی پی ترجمان کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری سے اس ملاقات سے متعلق تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔آئی پی پی ترجمان کے مطابق پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تاحال انہیں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ذاتی حیثیت میں گئے تھے تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button