پاکستان
عید الاضحی کے بعد حکومت کیخلاف تحریک، فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو ”ہاں” کہہ دی
اسد قیصر اور دیگر نے آج ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
لاہور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عید الاضحی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں اسد قیصر اور دیگر نے آج ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں ساتھ مل کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور پاکستان تحریک انصاف عید قربانی کے بعد مشترکہ احتجاجی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔