پاکستان

عید الاضحی کے موقع پر کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی؟ اعدادو شمار آگئے

قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل جبکہ ٹوٹل قربانی 63لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی کے موقع پر کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی؟ اعدادو شمار آگئے ‘ اس حوالہ سے پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button