پاکستان

عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہو گئیں؟ وزیراعظم نے اعلان کر دیا

وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ماہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہو گئیں؟ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کر تے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button