پاکستان

غلطی کی ہوتومعافی مانگوں گا،سینیٹرفیصل واؤڈا پھرڈٹ گئے

سینیٹرفیصل واؤڈا نےکہا ہےکہ عدالت نےمصطفیٰ کمال کا کیس تفصیل سےسنا ہے، ہمارا کیس ابھی سنا نہیں، باری آئےگی تو ہی بتا سکتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹرفیصل واؤڈا کا کہنا ہےکہ عدالت کا جوفیصلہ ہوگا قبول کروں گا، میں نےکوئی غلطی کی ہوتومعافی مانگوں گا۔ سپریم کورٹ کےباہرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےان کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس اوران کےبینچ کی ہمیشہ عزت کی ہے۔ سینیٹرفیصل واؤڈا نےکہا ہےکہ عدالت نےمصطفیٰ کمال کا کیس تفصیل سےسنا ہے، ہمارا کیس ابھی سنا نہیں، باری آئےگی تو ہی بتا سکتا ہوں۔

انہوں نےکہا ہےکہ عدالت اورججزکی عزت کرتا ہوں،انصاف کا نظام ٹھیک ہوگیا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ فیصل واؤڈا کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نےٹرولنگ کی، مولانا صاحب اوروزیر ِاعظم نےبھی بات کی، عدلیہ کے وقار اورعزت کو 140 ویں نمبرسے 1 نمبرپردیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہم کوشش کررہےہیں کہ عدلیہ 140 ویں نمبرسے 1 نمبر پر آئے، عدلیہ کا احترام ہے اس لیے عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button