پاکستان

غیرملکی دوروں کےمواقع پرتحائف میں صرف کھجوریں تحفہ میں ملیں،سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دعویٰ

انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ غیرملکی دوروں کے دوران تحائف میں انہیں صرف کھجوریں ہی ملیں اور کھانے پینے والی اشیاء توشہ خانےمیں جمع نہیں کرانی ہوتیں

اسلام آباد(کھوج ویب ڈیسک)غیرملکی دوروں کےمواقع پرتحائف میں صرف کھجوریں تحفہ میں ملیں،سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دعویٰ، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ غیرملکی دوروں کے دوران تحائف میں انہیں صرف کھجوریں ہی ملیں اور کھانے پینے والی اشیاء توشہ خانےمیں جمع نہیں کرانی ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں ابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق منصوبہ بندی کرلی ہے اور کہا ہے کہ شاید وہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنالیں یا پھر کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔  اپنی کابینہ کی کارکردگی سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں فواد حسن فواد، محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button