پاکستان

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، آرمی چیف نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا

ذخیرہ اندوزوں، سمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید وسعت دی دی جائے گی: جنرل عاصم منیر

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام غیرقانونی تارکینِ وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپورٹیشن کو یقینی بنانے کیلئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف دی آرمی سٹاف عاصم منیر کی زیرِصدارت منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا نے ملک میں مقیم تمام غیرقانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک ملک بدر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کا عزم کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، سمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید وسعت دی دی جائے گی۔ جنرل عاصم منیر کے مطابق ان مافیاز کے خلاف کارروائیوں کا مقصد ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلانا ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات اور عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button