پاکستان

غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش ‘3پاکستانی موت کے منہ میں چلے گئے

راستہ بھٹک جانے سے مسافر کئی دن تک بھوکے پیاسے رہے،کشتی میں سوار 17افراد کو پاکستانی ماہی گیروں نے ریسکیو کر کے ایرانی سرحد تک پہنچایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران پاکستانیوں کی کشتی پھنس جانے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 کو ریسکیو کرلیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کی کشتی ایرانی سرحد کے قریب گہرے سمندر میں پھنس گئی، راستہ بھٹک جانے سے مسافر کئی دن تک بھوکے پیاسے رہے،کشتی میں سوار 17افراد کو پاکستانی ماہی گیروں نے ریسکیو کر کے ایرانی سرحد تک پہنچایا۔ ڈپٹی کمشنر گوادرحمودالرحمان نے بتایا کہ20 پاکستانی غیرقانونی طور پر ایران کے راستے مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہوجانے پر گہرے سمندرمیں راستہ بھٹک گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران شکار کے لیے گہرے سمندر میں موجود پاکستانی ماہی گیروں نے کشتی دیکھ کر اس میں مسافروں کو کھانا اورپانی فراہم کیا ور انہیں محفوظ طریقے سے ایرانی سرحد تک پہنچایا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button