پاکستان

فاٹا انضمام کی رقم کہاں خرچ کی گئی؟گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ علی امیں گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لےلیا

فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینے کی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی

پشاور(کھوج نیوز)فاٹا انضمام کی رقم کہاں خرچ کی گئی؟گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ علی امیں گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔رپورٹ کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینے کی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی؟
انہوں نے کہا کہ کے پی یونیورسٹیز کیلئے 3 ارب روپے رکھے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا جبکہ کے پی میں صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کئے؟ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو کھانے پر دعوت بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button