پاکستان

فضل الرحمن نے آئین کو دفنانے میں کونسا کردار ادا کیا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

فضل الرحمن نے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا،بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا، فوادچوہدری

لاہور(نیوز رپورٹر، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں، اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے جب کہ بلاول اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں،ان کے کسی موقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button