پاکستان

فضل الرحمن نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی ووٹ کیوں نہیں دیا؟ سچائی سامنے آگئی

فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف اور محمود خان اچکزئی سے اپنا سینیٹر منتخب کروانے کی حمایت مانگی تھی جس پر انکار کرنے پر زرداری کو ووٹ دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صدارتی انتخاب میں محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی بجائے آصف زرداری کو ووٹ کیوں دیا؟ سچائی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ہونے والے صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کو ووٹ اس دیا کیونکہ سربراہ جے یو آئی نے سینیٹ میں اپنا سینیٹرز منتخب کروانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور محمود خان اچکزئی سے حمایت مانگی تھی جس پر دونوں نے انہیں بالکل صاف انکار کر دیا تھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمن صدارتی انتخاب میں محمود خان اچکزئی کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ان کے مخالف امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کو ووٹ کاسٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button