پاکستان

فضل الرحمن کی ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ پر چڑھائی ، سب حیران رہ گئے

ہمارا آج بھی یہی اختلاف رائے ہے کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا ہماری اسٹیبلشمنٹ نے اور قانون سازی عوام کو کرنی ہے یا پیچھے سے ڈکٹیٹ ہونی ہے: فضل الرحمن

لاہور(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ پر چڑھائی کرتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا جس پر سب حیران و دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا آج بھی یہی اختلاف رائے ہے کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں یا ہماری اسٹیبلشمنٹ نے اور قانون سازی عوام کو کرنی ہے یا پیچھے سے ڈکٹیٹ ہونی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے پاس ایٹم بم ہوتے ہوئے بھی آج فلسطین پر قیامت گزر رہی ہے اور دفاع کے لیے ہی آپ ایٹم بم کے مالک بنے لیکن آپ کر کچھ نہیں سکتے ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ریاست کی اہمیت کو سمجھیں اور ریاست میں رہنے والی قوم کو سمجھیں، آئین ہمارے نزدیک ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے جس وقت یہ آئین بنایا گیا اس وقت ملک ٹوٹ چکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button