پاکستان

فضل الرحمن کی سیاست، فوج پر دبائو یا حکومت سے سودے بازی، معاملہ کھل کر سامنے آگیا

پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا اور ان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دیئے جائے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست ، فوج پر دبائو یا حکومت سے سودے بازی اس حوالے سے تمام معاملہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا اور ان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دیئے جائے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ اگر یہ بات درست ہے تو بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ہنگامی طور پر یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد کیا گیا جو پی ٹی آئی کے بانی کے دل میں اتر گئی ہو۔

یادش بخیر مولانا فضل الرحمان موجودہ اسمبلی کو مصنوعی، غیر حقیقی قرار اور دھاندلی سے کامیابی حاصل کرنے والے ارکان کی اسمبلی قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کرتے آئے ہیں اور اس کی افادیت اور مقصدیت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔ تاہم پیر کو اچانک اسمبلی میں شرکت کرکے انہوں نے ایوان کو سرپرائز دیا۔ ان کی آمد کا مقصد کا ان کی تقریر کی جزیات اور تفصیلات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے قدرے ملفوف اور گرفت میں نہ آنے والے جملوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت اور اس کے بانی کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا اظہار بھی کیا۔ مولانا کی تقریر کے حوالے سے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے رہنماوں کا یہ کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button