پاکستان

فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ،نگران وزیراعظم کا اظہارشرمندگی

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں،

اسلام آباد(کھوج نیوز)فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ،نگران وزیراعظم کا اظہارشرمندگی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں، اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں۔ نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ ایپ کا اجراء کیا، اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی، وفاقی حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق اور ان کی بہتری کے لیے کام کریں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت اور تعلیم و تربیت کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اسرائیلی بچے میرے ذہن میں آرہے ہیں، ان کے اوپر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے جس کے خلاف ہر صورت آواز اٹھانا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ اپنی ملٹری کی وجہ سے بہت طاقت ور ہے۔ لیکن پیشہ ور افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں، نہتے بچوں کا قتل نہیں کرتی۔ غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ ہر صورت رکنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button