پاکستان

فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف کی کونسی بات کی تعریف کی؟

فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہبازشریف کی ایوان میں پہلی تقریر پر طنزیہ ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی، وہ اچھی ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز) فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کی تعریف کی کونسی بات کی تعریف کی؟ سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے وزیر اعظم شہبازشریف کی ایوان میں پہلی تقریر پر طنزیہ ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی، وہ اچھی ہے۔ فواد چوہدری کو آج راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں جج علی نواز بکھر کے روبرو پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تو یہ مفاہمت کی بات بڑی منافقت لگتی ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button