پاکستان

فواد چوہدری کو جیل میں کس کے کہنے پر ملنے نہیں دیا گیا، حبا چوہدری بڑا دعوی کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دیور فیصل چوہدری پر شوہر سے ملاقات نہ کرانے کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حبا فواد کا کہنا تھا کہ آج فواد چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا اور پھر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ کل مجھے اڈیالہ جیل میں فواد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کے کہنے پر ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ آج بھی مجھے اور میری بیٹیوں کو پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی، یہ سب وکیل فیصل چوہدری کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ان سے پوچھیں جو بھابی اوربھتیجیوں کا حق مار رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button