پاکستان

فواد چوہدری کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر  نے فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے ان کے بھائی فیصل چوہدری نے دلائل دیے جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈی ایس پی اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ بچوں سے بات کا معاملہ قانون میں لکھا ہے، قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کروادیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button