پاکستان

فواد چوہدری کن لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے؟ حبا فواد نے بڑا راز فاش کر دیا

فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کن لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے؟ ان کی اہلیہ حبا چوہدری نے بڑا راز فاش کر کے ملک بھر میں قومی سیاست سمیت ملک بھر میں تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا کہ ان کے شوہر کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حبا فواد نے کے مطابق فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button