پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس کا فیصلہ، اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آگیا

سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرے گا ،9 اور 10 مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتے: اعتزاز احسن

اسلام آباد(کھوج نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے پر سینئر قانون دان و رہنماء پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل تھے۔ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا ہے تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا ہے جب کہ جسٹس یحیی نے اس پر اپنی رائے محفوظ رکھی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست گزار اعتزاز احسن نے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ، فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرے گا ،9 اور 10 مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button