پاکستان

فوجی عدالتوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، 9رکنی لارجر بینچ تشکیل

فوجی عدالتوں کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بیچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)فوجی عدالتوں کے خلاف دائر مختلف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ جمعرات 22 جون کو دن ساڑھے گیارہ بجے معاملہ پر ابتدائی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نو رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس منیب اختر جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ میں شامل ہیں۔ فوجی عدالتوں کے خلاف سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن و دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button