فیصل واوڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر بڑا چیلنج کر دیا
اطہر من اللہ صاحب جرأت کرکے بتائے کہ میں کس کی پراکسی ہوں ؟ اگر ثبوت نہ دیے تو جسٹس اطہر من اللہ کو انٹرنیشنل کورٹ میں لے جاؤں گا: فیصل واوڈا
اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر ان کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے مجھے پراکسی کہا ہے تو یہ الزام ہے اور اطہر من اللہ صاحب کو اب ثابت کرنا ہوگا۔ میں نے تو مداخلت کے ثبوت مانگے تھے ؟ اطہر من اللہ صاحب جرأت کرکے بتائے کہ میں کس کی پراکسی ہوں ؟ اس الزام کا دنیا اور آخرت میں سوال ہوگا اگر ثبوت نہ دیے تو جسٹس اطہر من اللہ کو انٹرنیشنل کورٹ میں لے جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ روز کی نیوز کانفرنس پر قائم ہوں ۔ کہا میرے لیے تو اچھا ہے۔ ہوسکتا ہے مزید باتیں بھی چیف جسٹس کو بتادوں۔ مجھے تو طلب کرنے پر حیرانگی نہیں۔کسی نے مجھے پراکسی کہا ہے تو اسے ثابت کرنا ہوگا چاہے وہ جج ہی ہو۔