پاکستان

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس، جسٹس اطہر من اللہ کا کرارا جواب

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس توہین آمیز تھی: اٹارنی جنرل منصور اعوان، یہ واضح کردوں کہ کوئی بھی جج نہ ڈرے گا نہ سہمے گا: جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے گذشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کیس کی سماعت کے اختتام پر جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو روسٹرم پر بلایا اور ان سے مخاطب ہوکر ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل صاحب! آپ نے ججوں کو پراکسی کے ذریعے دھمکانا شروع کر دیا ہے؟ ججز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ پگڑیاں اچھال دیں گے، آپ پگڑیوں کے فٹ بال بنائیں گے؟، اس پر اٹارنی جنرل منصور اعوان نے سپریم کورٹ کے بنچ کے سامنے اعتراف کیا کہ فیصل واوڈا کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس توہین آمیز تھی، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ واضح کردوں کہ کوئی بھی جج نہ ڈرے گا نہ سہمے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد بہت باتیں یاد آرہی ہیں، الزام لگانے سے کام نہیں بنے گا، شواہد دینا پڑیں گے کہ کس نے مداخلت کی، آئین وقانون کے مطابق جھنڈے تلے ڈنڈا دیا گیا ہے، پاکستان ہیں تو ہم ہیں، بس بہت ہوگیا اب فوج کا تمسخر اڑانا بند کریں، بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جارہا ہے، اب پگڑی اچھالی جائے گی تو اس کی پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے، جو بدمعاشی کرے گا اسے بدمعاشی سے جواب ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button