پاکستان

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس نے ملکی سیاست کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جارہا ہے، اب الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، اب اگر کسی نے پگڑی اچھالی تو پگڑی کی فٹبال بنائیں گے اور ڈبل پگڑی اچھالیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس نے ناصرف ملکی سیاست بلکہ خطے بھر کے شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جارہا ہے، اب الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، اب اگر کسی نے پگڑی اچھالی تو پگڑی کی فٹبال بنائیں گے اور ڈبل پگڑی اچھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے کہ جنہوں نے قربانی دی ان کا تمسخر اڑایا جائے، بس بہت ہوگیا اداروں کا نشانہ بنانا بند کریں، اگر اداروں کی کہیں دخل اندازی ہے تو ثبوت دیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کنسورشیم (جماعت) ہے جو انتشاری ٹولے کو لے کر چل رہی ہے، ماں بہن بیٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اگر ممبر اسمبلی دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو جج کیوں رکھے، اگر اسمبلی قانون بناتی ہے تو ہمیں یہ قانون بھی بنانے ہوں گے، سوشل میڈیا کے قوانین بنائیں لیکن سب کے لیے بنائیں، ہمیں کاغذ پر کارروائی اور ثبوت چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ججز کو الزامات سے دور ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا، کوئی کاغذ اور ثبوت نہیں آرہا جس کی وجہ سے لوگوں میں شک پیدا ہو رہا ہے، امید ہے جلد جواب آئے گا اور جواب لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button