پاکستان

فیض آباد دھرنا عمل درآمد کیس،انکوائری کمیشن کس کی طلبی اورکس کوگرفتارکرواسکےگا؟

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کو سابق آرمی چیف، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس کو بلوانے کا اختیار ہو گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیض آباد دھرنا عمل درآمد کیس کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کو سابق آرمی چیف، وزیرِ اعظم، چیف جسٹس کو بلوانے کا اختیار ہو گا، کمیشن کے پاس طلب کرنے پر پیش نہ ہونے والوں کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار ہو گا۔

فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔  جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ سپریم کورٹ بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کر دی۔

چیف جسٹس نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ نے نظرِ ثانی دائر کیوں کی تھی؟ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید  خود عدالت میں بیٹھے ہیں، ایجنسیوں کی رپورٹ سے کچھ غلط فہمیاں ہوئیں جس پر نظرِ ثانی دائر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button