پاکستان

فیض آباد دھرنا کیس، فیض حمید کی طلبی کا فیصلہ، کمیشن کا بڑا اعلان

فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے لیے سوالنامہ تیارکرلیا اور کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے

اسلام آباد( کھوج نیوز) فیض آباد دھرنا کیس میں مقرر کیے جانے والے کمیشن نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو بلانے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے لیے سوالنامہ تیارکرلیا اور کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد کیانی 2017ء میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے انہوں نے ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔ خیال رہے کہ رواں سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button