پاکستان

فیک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں سےبات ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کےنمائندوں کوآج پنجاب اسمبلی طلب کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کےنمائندوں کوآج پنجاب اسمبلی طلب کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ مریم نوازکی ہدایات پرآج تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلایاگیا ہے، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے آج اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے لہٰذا ملاقات میں ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مستردکر دیا ہے۔مزید برآں تمام صحافتی تنظیمیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس مجوزہ قانون پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button