اسلام آباد (کھوج نیوز)سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو منہ کی کھانی پڑ گئی’ تمام اعتراضات مسترد کر دیئے گے-
تفصیلات کے مطابق سینیٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابرہوگا۔
پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا حکومت کے چیف وہپ کے طور پر کام جاری رکھیں گے ،ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔