پاکستان

قسمت کی دیوی پاکستان ریلوے پر مہربان، چین نے ڈالروں کی بارش کر دی

حکومت نے پاکستان میں ساڑھے 8ارب ڈالر(تقریبا 8کھرب 89ارب روپے) سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قسمت کی دیوی پاکستان ریلوے پر مہربان، چین نے پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ان کو فعال کرنے کے لئے ڈالروں کی بارش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوست ہمسایہ ملک پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری و دیگر منصوبوں کی مد میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اب چینی حکومت نے پاکستان میں ساڑھے 8ارب ڈالر(تقریبا 8کھرب 89ارب روپے) سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس رقم سے پاکستان کے ریلوے کے نظام میں وسعت و ترقی لائی جائے گی اور پاکستان سے توانائی بحران کا خاتمہ کرنے کے لیے ایران سے پاکستان تک ایک گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔گزشتہ روزسنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 10ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں یہ دونوں منصوبے بھی شامل ہیں اور چین ان منصوبوں کے لیے رعایتی قرض فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس سرمایہ کاری سے حویلیاں میں ایک ڈرائی پورٹ بھی بنائی جائے گی۔ یہ منصوبے بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدے کے تحت ہی بنائے جا رہے ہیں اور انہی شرائط کے تحت چین ان منصوبوں کے لیے کل لاگت کا 85فیصد رعایتی قرض دے رہا ہے۔معاہدے میں گوادر، نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبہ کی کل لاگت کا تخمینہ 2ارب ڈالر(تقریبا2کھرب روپے) لگایا گیا ہے جس میں چین 1ارب 40کروڑ ڈالر(تقریبا1کھرب40ارب روپے) قرض فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیربرائے منصوبہ بندی اورسنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چیئرمین احسن اقبال کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی حتمی لاگت اس وقت سامنے آئے گی جب مالی انتظامات مکمل ہوں گے۔ مالی انتظامات مکمل ہونے کے بعد نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے دونوں منصوبوں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ درجنوں دیگر منصوبے آغاز کے قریب ہیں جن کے لیے چین 1ہزار ارب روپے سرمایہ فراہم کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button