پاکستان

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نیلامی،دوست عرب ملک کے ساتھ ساتھ عارف حبیب بھی میدان میں کود پڑے

عارف حبیب اور جیریز گروپ سمیت 10بڑے ادارے قومی ائیر لائن پی آئی اے خریدنے کیلئے سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اظہار دلچسپی کی ابتدائی دستاویزات حاصل کرلیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نیلامی،دوست عرب ملک کے ساتھ ساتھ عارف حبیب بھی میدان میں کود پڑے، رپورٹ کے مطابق عارف حبیب اور جیریز گروپ سمیت 10بڑے ادارے قومی ائیر لائن پی آئی اے خریدنے کیلئے سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اظہار دلچسپی کی ابتدائی دستاویزات حاصل کرلیں ، ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ کرنیوالی 3نجی ائیرلائنز بھی ابتدائی بڈ میں شامل ہوگئیں۔ ادھر پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے15دن کی توسیع کردی اب18مئی تک اظہار دلچسپی کے کاغذات داخل کیے جا سکیں گے اور اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ذرائع ابلاغ کے امریکی ادارے بلومبرگ کے مطابق بزنس ٹائیکون عارف حبیب اور جیریز گروپ کے ایم ڈی نےتصدیق کی ہےکہ انہوں نے پی آئی اے خریداری کیلئے بڈ میں حصہ لیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button