پاکستان

قومی اسمبلی،6 جماعتی اتحاد 2 تہائی اکثریت سے محروم

اگلی حکومت کی تشکیل کیلئے قومی اسمبلی میں 207 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہو گی  لیکن دو تہائی اکثریت سے کم ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) چھ جماعتی اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم، اعداد و شمار کے مطابق اتحاد کو اگلی حکومت کی تشکیل کیلئے قومی اسمبلی میں 207 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہو گی  لیکن دو تہائی اکثریت سے کم ہے، جسے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں تقریباً 224 ایم این ایز کی حمایت درکار ہے۔ 336 ارکان کے ایوان میں حکومت سازی کے لیے 169 ووٹ جادوئی نمبر ہیں اور دو تہائی اکثریت کے لیے 224 کے قریب ووٹ درکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رکن جماعتوں کے نمائندوں کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق حال ہی میں بننے والے چھ جماعتی اتحاد کو اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے آنے والی قومی اسمبلی میں 207 ارکان کی واضح اکثریت حاصل ہو گی۔ اس اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل کیو) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) شامل ہیں۔ اس اتحاد کو قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے آئینی عہدے بھی آسانی سے مل جائیں گے۔ اتحاد کی اجتماعی طاقت قومی اسمبلی میں واضح اکثریت بناتی ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button