پاکستان

قومی اسمبلی میں ترقیاتی فنڈز ضائع نہ ہونے سے متعلق قرار داد منظور

ماضی میں ایسے کئی مثالیں موجود ہیں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈ ز Laps ہونے کے بعد نا مکمل رہ جاتی ہیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، آن لائن) قومی اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز ضائع نہ ہونے سے متعلق قرار داد مشترکہ طور پر منظور کر لی۔ قرار داد کے تحت وفاقی حکومت ترقیاتی فنڈز ایسے اکاؤنٹ میں رکھے گی جو ضائع نہیں ہوں گے۔

قرار داد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کر لیا ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معزز ایوان کی توجہ اہم عوامی اور فوری نوعیت کے مسئلہ کی طرف دلاتے ہیں: وفاقی حکومت کی طرف سے پورے پاکستان میں عوامی ضروریات اور عوام کے مطالبہ پر Sustainable Development Goals Achievement Programme (SAP) کے تحت ہر ضلع کو مناسب فنڈز جاری کئے جاتے ہیں موجودہ مالی سال 23ـ2022 میں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز طلب کئے گئے اور کام شروع کروائے گئے لیکن تاحال مکمل نہیں کئے جا سکے۔ ماضی میں ایسے کئی مثالیں موجود ہیں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈ ز Laps ہونے کے بعد نا مکمل رہ جاتی ہیں جو کہ عوامی خزانے کا نا قابل تلافی نقصان ہے اور عوام کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماضی میں بھی مختلف حکومتوں کی طرف سے اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈ زکوNonـlapsable اور PLAـII گورنمنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کیا جاتا رہا ہے۔لہذا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کیمونٹی میٹڈ ڈویلپمنٹ فنڈز جو کہ کیمونٹی کی ڈیمانڈ پر ترقیاتی اسکیموں کے لیے جاری کئے جاتے ہیں اْن کو موجودہ مالی سال کے اختتام پر Nonـlapsable اور PLAـIII گورنمنٹ اکاؤنٹ ) میں منتقل کر دیا جائے۔ تا کہ ترقیاتی اسکیموں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور عوامی خزانے کو بھاری نقصان سے بچایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button