پاکستان

قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرار داد منظور

قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور انہیں اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے ریفرنس فائل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی، قومی اسمبلی سپریم کورٹ کی رائے دینے پر اسے مبارکباد دیتی ہے۔ قرارداد کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور انہیں اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لیے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button