پاکستان

قومی اسمبلی کے 9اور پنجاب اسمبلی کے 11حلقوں کے نتائج کیوں روکے گئے؟ وجہ سامنے آگئی

این اے 56، این اے 53، این اے 60، این اے 69 ، این اے 57 ، این اے 52 ، این اے 126، این اے 27 اور این اے 87 کے نتائج روک دیئے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (اسی سی پی) نے قومی اسمبلی کے 9 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج کیوں روکے؟ اس حوالے سے وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی میں کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا، این اے 60 جہلم اور این اے 69 منڈی بہاؤالدین میں حتمی نتائج روک دیا گیا جبکہ این اے57 اوراین اے 52 کا حتمی نتیجہ بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کیش نے این اے 126 اور این اے 27 لاہور کا حتمی نتائج بھی روک دیا جبکہ این اے 87 خوشاب کے حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کا نتیجہ روک دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 4 اٹک، پی پی 7 اور پی پی 6 مری کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا، پی پی 15 اور پی پی 17 راولپنڈی کا نتیجہ بھی روک دیا گیا جبکہ پی پی 12 اور پی پی 53 کا حتمی نتیجہ بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی 279 لیہ کا حتمی نتائج روک گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے پی پی 133 کا حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button