پاکستان

لال حویلی کی بندش،عدالت بڑا ریلیف ،شیخ رشید پارٹ 2 سامنے آگئے

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

راولپنڈی(کھوج نیوز)لال حویلی کی بندش،عدالت بڑا ریلیف ،شیخ رشید پارٹ 2 سامنے آگئے،رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف ن فیصلہ سنایا۔ لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئرمین از سر نو سماعت کرے گا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہم نسلی اور اصلی ہیں۔ سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔ واضح رہے کہ لال حویلی شیخ رشید احمد کی 36 سال سے سیاسی بیٹھک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button