پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس،بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےبانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس میں بری کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس،بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو ریلیف مل گیا،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےبانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس میں بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور شیخ رشید کی درخواستِ بریت پرسماعت کی جس کے دوران شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ساتھ پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جائے وقوع پر موجود نہیں تھے، شہر سے باہر تھے، مدعی پرائیویٹ ہے، ان پر مقدمہ درج کرنے کا مجاز نہیں، شیخ رشید کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد عمر کو بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا شیخ رشید کی بھی درخواستِ بریت منظور کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور شیخ رشید کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری کر دیا۔ واضح رہے کہ تھانۂ کوہسار میں بانیٔ پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button