پاکستان

لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کی ایکسرے مشینیں خراب نکلیں،مریضوں نےوزیراعلیٰ مریم نواز سےاُمید لگالی

پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کی ایکسرے مشینیں خراب نکلیں مریض خوارہوگئے

لاہور (کھوج نیوز)لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کی ایکسرے مشینیں خراب نکلیں،مریضوں نےوزیراعلیٰ مریم نواز سےاُمید لگالی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کی ایکسرے مشینیں خراب نکلیں مریض خوارہوگئے ۔مریضوں کےلواحقین نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سےمداخلت کی اپیل کردی ۔کھوج نیوز رپورٹ کےمطابق لاہور کےبیشتراسپتالوں میں ایکسرے مشینیں خراب ہیں یاسرے سےموجود ہی نہیں ہیں ۔اسپتالوں کی انتظامیہ سےاستفسارکیا جائےتووہ نجی لیبارٹریزسےایکسرے کروانےکا مشورہ دیتے ہیں ۔مریضوں کےلواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے غریب مزدوری پیشہ اور دیہاڑی دار اور مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے مریضوں کو سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کی طرف سے پرائیویٹ طور پر ٹیسٹ اور ایکسرے کروانے کا مشورہ ان کے ریاست کے ذمہ میں بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کیا جارہاہے جس کا فوری طور پر ازالہ کیا جانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ دوسری جانب یہ بھی بتیا گیا ہے کہ جناح اسپتال،سروسز اسپتال اور گنگا رام اسپتال سمیت کم وبیش تمام سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی نا ہونے کے برابر ہے حتیٰ کہ ایمرجینسی شعبہ میں بھی مریضوں کو فوری توجہ کے قابل نہیں سمجھا جاتا۔سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ ہاتھوں خوار ہونے مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری چور پر ایکشن لیں گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button