پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو ایسا جھٹکا دیدیا کہ سب حیران رہ گئے
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور دینے کی درخواست مسترد کردی
لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست فیصلہ سناتے ہوئے ایسا جھٹکا دے دیا کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور دینے کی درخواست مسترد کردی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان مور لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کی انتخابی نشان مور دینے کی درخواست مستردکردی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔