پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت پر ایسی پابندی لگا دی کہ سب دنگ رہ گئے
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلباء کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روکتے ہوئے قرعہ اندازی عدالتی حکم سے مشروط کر دی اورتفصیلات طلب کرلیں

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت پر ایسی پابندی لگا دی کہ پنجاب حکومت سمیت صوبہ بھر کے شہری دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت عدالت نے کہاکہ کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جارہی ہیں، رپورٹ دی جائے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے،طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینگے تو وہ ون ویلنگ کرینگے،طالبعلم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے،حکومت الیکٹرک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔