پاکستان

لندن میں بیٹھی ن لیگی اعلیٰ قیادت نے کیا فیصلے کیے ؟ بڑا راز فاش ہوگیا

7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی' نوازشریف پارٹی رہنماوں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں بیٹھی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے کیا فیصلے کیے؟ بڑا راز فاش ہوگیا ہے جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں سمیت ملک بھر میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران بیانیے اور منشور کے لیے ن لیگ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کر لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔ نوازشریف پارٹی رہنماوں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئیر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا۔ آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنماں کی جانب سے رائے دی گئی نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ ہونا چاہیے۔

نوازشریف نے کہا کہ ادھر ادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کو عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، مسلم لیگ (ن )اقتدار میں اکے خوشحالی کا دور واپس لائے گی، ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان اور اس کے ساتھی ہیں ،معاشی تباہی پھیلانے انکا احتساب ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button