پاکستان

لندن میں بیٹھے اسحاق ڈار کیلئے احتساب عدالت نے بُری خبر سنا دی

سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد احتساب عدالت نے لندن میں بیٹھے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھول دیا ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں بیٹھے ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کے لئے احتساب عدالت نے بُری خبر سنا دی ، جس کے بعد ن لیگی رہنماء کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ نیب نے جانچ پڑتال کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرکے 10 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگرکے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا اور عدالت نے عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button