پاکستان

لوڈشیڈنگ :شہریوں کےصبرکا پیمانہ لبریز،مشتعل افراد سڑکوں پرنکل آئے

لوگوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک موٹر وے کو بند کردیا۔

پشاور(کھوج نیوز)لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ مشتعل افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے موٹر وے بند کرادیا۔ کھوج نیوز کے مطابق پشاور میں اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے لوگوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک موٹر وے کو بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں حکام نے احتجاج  کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔  مظاہرین نے بتایا کہ ہمارے نمائندہ 8 افراد ناگمان گرڈ اسٹیشن میں مذاکرات کے لیے گئے ہیں۔ پولیس کی یقین دہانی پر عارضی طور پر موٹروے کے دونوں ٹریک کھول دیے گئے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں، اگر بجلی بحال نہ کی گئی تو دوبارہ موٹروے بند کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button