پاکستان

لیاقت علی چٹھہ کا بڑا یوٹرن، الیکشن میں دھاندلی کا بیان کس کے کہنے پر دیا؟

میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر اپنا بیان دیا، میرا بیان صریحا غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں: لیاقت چٹھہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کروادیا ہے اور وہ اپنے سابقہ بیان سے مکر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر اپنا بیان دیا، میرا بیان صریحا غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ میں 9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا، مستقبل اور سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان تھا، ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے پر ایسا عمل کیا، یہ عہدیدار9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا، سیاسی جماعت کے عہدیدار سے میرا رابطہ رہتا تھا، میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کی خفیہ مدد بھی کرتا تھا، میں نے11فروری کو خفیہ طور پر لاہور جا کر اس رہنماء سے ملاقات کی۔ لیاقت علی چٹھہ کے مطابق اس رہنماء نے مجھے الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنے کے منصوبے پرکام کرنیکا کہا، مجھے اس کے صلے میں مستقبل میں اعلی عہدے کا وعدہ کیا، پہلے میں نے مشورہ دیا کہ میں استعفیٰ دوں جس میں دھاندلی کا الزام لگانے کی بات شامل ہو، لیکن استعفے کا زیادہ اثرنہ ہونے کے پیشِ نظر جذباتی اور ڈرامے سے بھرپور پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اس سیاسی رہنما کے مطابق منصوبیکو سیاسی جماعت کی اعلی قیادت کی بھرپور حمایت تھی، اس سیاسی رہنما کے مطابق اعلی قیادت کی ہدایت پر منصوبہ ترتیب دیا گیا، چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کرشامل کیا گیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا، میں نے پی ایس ایل کی پریس کانفرنس کا بہانہ بنا کر بھرپور ڈرامہ کیا، منصوبیکے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکا دو جیسے جذباتی جملے بولے۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے کبھی بھی بشمول الیکشن کمیشن کسی نے دھاندلی کی کوئی ہدایت نہیں دی، کوئی بھی آر او ایسے کسی عمل میں ملوث نہیں تھا، اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں، پوری قوم بالخصوص تمام سرکاری ملازمین سے معافی کا خواست گار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button