پاکستان

لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس ،ریٹائرڈ عسکری شخصیات اور چوہدری مونس الٰہی بھی ملوث

دھاندلی کا شوشا چھوڑنے کی منصوبہ بندی میں چوہدری مونس الٰہی کا کردار بھی کھل کر سامنے آیا ہے۔

لاہور(کھوج نیوز) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے چوہدری مونس الٰہی سے تانے بانے جا ملے ،تفصیلات کے مطابق چندروز قبل لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر دھاندلی کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو دھاندلی کرنے پر مجبور کیا گیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہدری مونس الٰہی کے لیاقت چٹھہ سے گہرے مراسم ہیں اور حالیہ انتخابات میں پنڈی ڈویژن میں دھاندلی کا شوشا چھوڑنے کی منصوبہ بندی میں چوہدری مونس الٰہی کا کردار بھی کھل کر سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی نے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کو دھاندلی کا الزامات کا اعتراف کرنے کے لئے 25 کروڑ روپے ادا کئے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لیاقت چٹھہ پریس کانفرنس کروانے میں بہت سی ریٹائرڈ عسکری شخصیات بھی ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button