پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو جتوانا ہے تو …؟ انوار الحق کا دو ٹوک پیغام

اگر کوئی کہے کہ پارلیمنٹ کا آگ لگا کر بھی چیمپیئن رہوں گا تو قانون یہ نہیں مانتا' اب یہ سمجھتے ہیں کہ نگراں حکومت آگ لگانے کا لائسنس دے تو ایسا نہیں ہو سکتا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، توقع ہے کہ جلد انتخابی شیڈول کا اعلان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنے بیانیے اور پروگرام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ اگر کوئی کہے کہ پارلیمنٹ کا آگ لگا کر بھی چیمپیئن رہوں گا تو قانون یہ نہیں مانتا۔ اب یہ سمجھتے ہیں کہ نگراں حکومت آگ لگانے کا لائسنس دے تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ یہ حرکتیں جے یو آئی نے کی ہوتیں تو کیا لوگوں کا پھر بھی یہی موقف ہوتا جو مخصوص جماعت کے لیے ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے کسی پر پابندی لگ جاتی ہے تو غلط یا درست ہمیں اسے تسلیم کرنا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 2018 کی لیول پلیئنگ یاد ہے جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button