پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ، فضل الرحمن کا بیان، سیاسی رہنمائوں سمیت اسٹیبلشمنٹ بھی ہکا بکا رہ گئی

وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیے: فضل الرحمن

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کے بیان کے بعد سیاسی رہنمائوں سمیت اسٹیبلشمنٹ بھی ہکا بکا رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں سے ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے۔ سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ مؤقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے، افسوس خود سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، اب سنبھلنا ہوگا، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کے فارمولے کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا، سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا. سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button