پاکستان

لیول پلینگ فیلڈ:نون لیگ اور پیپلزپارٹی کیا چاہتی ہیں؟اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا

پیپلز پارٹی کے لیول پلینگ فیلڈ کی تعریف سب سے مختلف ہے ۔ وہ چاہتی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی اسی طرح لاڈلی بن جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لیول پلینگ فیلڈ:نون لیگ اور پیپلزپارٹی کیا چاہتی ہیں؟اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا، پیپلز پارٹی کے لیول پلینگ فیلڈ کی تعریف سب سے مختلف ہے ۔ وہ چاہتی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی اسی طرح لاڈلی بن جائے جس طرح گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی تھی اور اسے پیسے کے استعمال کی مکمل آزادی ہو۔مسلم لیگ (ن) کے لیول پلینگ فیلڈ کی تعریف سب سے منفرد ہے۔ وہ کہتی ہے کہ 2018 میں عدلیہ، میڈیا اور نیب وغیرہ کو استعمال کرکے اس سے اقتدار چھین کر پی ٹی آئی کو دلوایا گیا۔ وہ سمجھتی ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ تب ہوگی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک کیاجائے جو گزشتہ انتخابات سے قبل نون لیگ کے ساتھ روا رکھا گیا تھا اور نون لیگ کے ساتھ وہ مہربانیاں کی جائیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ کی گئی تھیں ۔ اس تناظر میں دیکھاجائے تو اولین ضرورت اس بات کی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلاکر لیول پلینگ فیلڈ کی متفقہ تعریف کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button