پاکستان

مائوں کا عالمی دن ”ورلڈ مدرز ڈے” 14 مئی کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن '' ورلڈ مدرز ڈے '' 14 مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا ' اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر

لاہور(لیڈی رپورٹر، آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمائوںکا عالمی دن ” ورلڈ مدرز ڈے ” 14مئی اتوار کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

تقریبات سے خطاب کے دوران مقررین ماں کی شان اور عظمت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے سرکاری نجی ٹی وی چینلز سے بھی ماں کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ ماں کے عالمی دن کی ابتدا ء 1914ء میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔پاکستان بھر میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی مائوںکو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کریں گے جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوئوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button